no-image

kiya Hazrat Ali Aur Hassan Basri Syed Hain ?

کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سید ہیں؟

مجیب: مفتی ھاشم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Lar:6423

تاریخ اجراء:21جمادی الثانی 1438ھ/21 مارچ 2017ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ

     (01)حضرت مولاعلی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم  کیاسیدہیں یاعلوی ؟

     (02)خواجہ حسن بصر ی رحمۃ اللہ علیہ سید ہیں یانہیں؟

سائل:محمدعاشق(بادامی باغ،لاہور)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     (1)ہمارے عرف  میں سیّداس شخص کوکہتے ہیں جوشخص بلاواسطہ حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد ہو،یاحضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحب زادیوں کی اولاد ہو،چوں کہ جملہ صاحب زادگان بچپن ہی میں وصال فرماچکےتھے۔اورصاحب زادیوں میں سوائے حضرت سیدہ فاطمہ زہرارضی اللہ عنہا کے کسی کی نسل نہیں  چلی۔اس لیے اب سیداولادِحسنین کریمین کے ساتھ خاص   ہے ۔اس معنی کے اعتبارسے بالکل   ظاہر اورعیاں ہے کہ امیرالمومنین علی المرتضی ٰ کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم  سیدنہیں اوراس میں کوئی تنقیص شان نہیں کیوں  کہ حضرات خلفائے ثلثہ بھی معنی عرفی کے اعتبارسے سیدنہیں  ۔البتہ سیدکالغوی معنی سرداروپیشواہے اس معنی کے اعتبارسےنہ صر ف مولی المسلمین حضرت علی المرتضی رضی اللہ عنہ بلکہ تمام صحابہ کرام  واولیاء عظام رضوان اللہ علیہم اجمعین  ہمارے سیدوسردارہیں ۔

     (2)امام اجل ،جلیل القدرتابعی حضرت سیدناحسن بصری  رحمۃ اللہ علیہ  عرفی معنی کے اعتبار سےسیدنہیں ۔امام اہل سنت اعلی حضرت الشاہ احمدرضاخان علیہ الرحمۃ الرحمن فرماتے ہیں:”امام حسن بصری ۔۔نہ سیدنہ قریشی نہ عربی۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

 

please wait...